اگر آپ کو سست اور رکاوٹ والے انٹرنیٹ کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے، تو براہ کرم مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ان اقدامات پرعمل کریں: 1. کوریج چیک کریں: اپنے علاقے میں کوریج چیک کرنے کے لیے ہماری ایپ یا ویب سائٹ میں دستیاب نقشے اور کوریج فیچر استعمال کریں۔ اس سے آپ کو یہ چیک کرنے میں مدد ملتی ہے کہ آیا مسئلہ نیٹ ورک کوریج میں ہے۔ اگر کوریج کا نقشہ آپ کے علاقے میں اچھی نیٹ ورک کوریج دکھاتا ہے، تو اگلے مرحلے پر جائیں۔ 2. مسئلہ کا دورانیہ:اگر انٹرنیٹ کی سست براؤزنگ یا رکاوٹ 24 گھنٹے سے زیادہ جاری ہے، تو یہ کوئی عارضی مسئلہ نہیں ہے۔ ایسی صورتوں میں، ذیل میں ٹربل شوٹنگ کے اقدامات پر عمل کریں۔ 3. متعدد ویب سائٹس کو ٹیسٹ کریں:یہ چیک کریں کہ آیا مسئلہ متعدد ویب سائٹس پر ہے یا یہ کسی ایک ویب سائٹ پر۔ اس سے آپ کو یہ چیک کرنے میں مدد ملے گی کہ مسئلہ کسی ایک ویبسائٹ پر ہے یا انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا بڑا مسئلہ ہے۔ اگر مسئلہ ایک ویب سائٹ کا ہے، تو یہ اس مخصوص ویب سائٹ کے سرورز یا نیٹ ورک کے ساتھ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ 4. مختلف مقامات کو چیک کریں: یہ چیک کریں کہ مسئلہ ا یک ہی جگہ پر ہوتا ہے یا یہ ایک سے زیادہ مقامات پر موجود ہے۔ (مثال کے طور پر، گھر، کام، وغیرہ)۔ اگر مسئلہ کسی ایک جگہ پرہے، تو اس کا تعلق لوکل نیٹ ورک کی رکاوٹ، فرق، یا انفراسٹرکچر کے مسائل سے ہوسکتا ہے۔ اگر مسئلہ متعدد جگہوں پر ہوتا ہے، تو یہ یقینی طور پر ایک بڑے نیٹ ورک کا مسئلہ ہے۔اگر آپ نے ان اقدامات پر عمل کیا ہے اور پھر بھی آپ کا مسئلہ حل نہیں ہوا، تو مزید مدد کے لیے ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ وہ ٹربل شوٹنگ کے مزید اقدامات فراہمکر سکیں گے۔ ہمارا اولین مقصد آپ کو قابل اعتماد اور تیز انٹرنیٹ کنکشن دینا ہے ، اور ہم آپ کو اپنی خدمات کے ساتھ معلومات اور مدد کرنے کے لئے حاضر ہیں.