ہمارا ماہانہ بلنگ سائیکل ہر مہینے کی 28 تاریخ سے شروع ہوتا ہے۔اور اگلے مہینے کی 27 تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔ تمام بل28 تاریخ کو ہمارے سسٹم کے ذریعے بنتے ہیں۔  اپنے بل کی تفصیلات دیکھنے کے لیے درج ذیل طریقوں پرعمل کریں: زین ایپ: ہمارے معزز کسٹمر، زین ایپ آپ کے اکاؤنٹ کو سیٹ کرنے اور بل کی تفصیلات کو دیکھنے کے لیے ایک بہتر سروس دیتی ہے۔ اپنے بل دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایپ میں لاگ ان کریں۔ کال: ہمارے کسٹمر سروس کے نمائندوں سے رابطہ کرنے کے لیے اپنے رجسٹرڈ فون نمبر سے 959 ڈائل کریں۔ وہ آپ کی مدد اور بلنگ سے متعلق تمام سوالات کو حل کریں گے۔ ایس ایم ایس: میسج میں ”BS“ لکھ کر 959 پر بھیجیں۔ اور ہمارا سسٹم ضروری معلومات اور آپ کے بل کے لنک کے ساتھ فوری جواب دے گا۔ سداد سسٹم: سداد سسٹم کا استعمال کریں، سعودی عرب میں بل کی ادائیگی  کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ایک محفوظ آن لائن پلیٹ فارم ہے۔  سداد سسٹم میں لاگ ان کریں اور اپنے بل کی تفصیلات چیک کریں۔ ہم اپنے قابل قدر کسٹمرز کو ان کے بل کی تفصیلات کو دیکھنے، شفاف اور مالی انتظام میں آسانی کے لئے بہت سے آسان اختیارات فراہم کرتے ہیں.